پاکستان نے عراق کے علاقے غارہ میں دہشتگرد تنظیم پی کےکے کی طرف سے تیرہ ترک شہریوں کی شہادت کے المناک واقعےپر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
امور خارجہ کے مطابق، پاکستان،عراقی شہر غارہ میں تیرہ ترک شہریوں کی شہادت کے موجب اس حملےکی شدید مذمت کرتا ہے،حکومت پاکستان اور اس کی عوام برادر ترک حکومت اور عوام سمیت شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتےہوئے دہشتگردی کے خلاف ترک عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔
اس دوران انقرہ میں متعین برطانوی سفیر ڈومینیک چلکاٹ ،آذری سفیر حضر ابراہیم اور پاکستانی سفارت خانے نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں۔