
ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے یونیسکو کی طرف سے 18 نومبر کو اسلامک آرٹ کا عالمی دن قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
امینہ ایردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونیسکو کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسلامی خطامی کے ایک نمونے کی تصویر بھی شیئر کی۔
انہوں نے کہا کہ فن و ثقافت میں اسلامی تہذیب کا سنہری دور دوبارہ زندہ وہ گا لیکن فی الوقت اس طرف خاص توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔
ترک خاتون اول نے کہا کہ اسلامی فن و ثقافت میں ترکی نے اہم کردار ادا کیا۔ اسلامک آرٹ کو عالمی دن کا درجہ دینے سے دنیا کو اسلامی ثقافت اور فن سے متعلق معلومات ملیں گی۔
Tags: اسلامک آرٹ