
اکتوبر میں 10،260 نئی کمپنیوں نے ترکی میں رجسٹریشن حاصل کر کے نئے کاروبار شروع کئے ہیں۔
ٹرکش یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈیٹی ایکس چینج کے مطابق گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 3.23 فیصد کمی آئی ہے۔ اس ماہ ایک ہزار 261 کمپنیوں نے کاروبار بند کر دیا۔ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بند ہونے والی کمپنیوں کی شرح 5.71 فیصد زائد ہے۔
اکتوبر میں ایک ہزار 123 کمپنیاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے قائم کی گئیں۔ 159 کوآپریٹو کمپنیاں بھی کھولی گئیں۔
رواں سال کے پہلے دس ماہ میں مجموعی طور پر 84،172 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں یہ تعداد 22.84 فیصد زائد ہے۔ جنوری سے اکتوبر تک 11،390 کمپنیاں بند ہو گئیں۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں بند ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 10.15 فیصد زائد ہے۔
Tags: ترک معیشت