
ترکی میں رہنے اور کام کرنے کے خواہش مند غیر ملکیوں کے لیے موجودہ قوانین کی بدولت نوکری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وزارت مزدور و سماجی تحفظ سے منظور شدہ زیادہ تر درخواستوں کا اجرا ترکی کے سب سے اہم اور گنجان آباد شہر استنبول میں کیا جاتا ہے۔
ترکی میں غیر ملکیوں کے لیے نوکریاں:
ترکی میں غیر ملکی افراد مختلف شعبوں میں نوکری کر سکتے ہیں البتہ کچھ شعبوں میں فلحال مواقع محدود ہیں جیسے کہ سیکیورٹی ، سمندری شعبہ ، نرسنگ ہومز ، دندان سازی ، ویٹرنری میڈیسن ، فارمیسی وغیرہ۔ لیکن چونکہ قوانین تبدیل ہونے کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے اس لیے ان شعبوں میں نوکری کے خوہشمند افراد سرکاری ویب سائٹس کا وزٹ کرتے رہیں۔ علاوہ ازیں سرکاری دفاتر میں نوکری کے لیے ترک شہری ہونا شرط ہے۔
کچھ غیر ملکی اپنی مادری زبان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹور گائیڈ بننا چاہتے ہیں۔ اس نوکری کے لئے کئی سال کی تربیت اور تجربہ درکار ہوتا ہے۔ ترکی میں غیر ملکیوں کے لیے موزوں کام ٹریول یا ریل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ، بیبی سیٹنگ، ہوٹلوں میں اینیمیٹر وغیر ہ سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ غیر ملکی افرادسرکاری اہلیت کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ نجی اسکولوں میں پڑھا سکتے ہیں۔ کچھ غیر ملکی اپنی صلاحیتوں اور اہلیت کے بل کر بین الاقوامی کمپنیوں کا بھی حصہ بن سکتے ہیں۔
غیر ملکیوں کے لئے ممنوع پیشوں کے قانون سے ترک نژاد غیر ملکیوں کو استثنی حاصل ہے۔ ترک نژاد غیر ملکیوں کو ورک پرمٹ سے مستثنیٰ نہیں ہے البتہ صرف تشخیصی حصے سے استثنیٰ حاصل ہو گی۔ ترک نژاد غیر ملکی ورک پرمٹ حاصل کرکے کام کرسکتے ہیں تاہم ، ترک نثراد غیر ملکیوں کو ان ملازمتوں کی بھی اجازت ہو گی جن کی ترک قانون کے مطابق غیر ملکیوں کواجازت نہیں ہے۔
انجینئروں اور آرکیٹیکٹ کے لیے قوانین سخت ہیں ۔ ترک انجینئرز اور آرکیٹیکٹس یونین کے قانون کے مطابق؛ ترکی میں انجینئرنگ اور فن تعمیراتی پیشوں میں کام کرنے کے لیے یونین میں شامل ہونا لازمی ہے ۔ غیر ملکی انجینئروں کو وزارت مزدور اور سماجی تحفظ کی طرف سے جاری کردہ ورک پرمٹ کےبعد ملازمت دی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ، اگر وہ ترکی میں ایک ماہ سے زیادہ رہائش پذیر ہیں تو یونین میں عارضی طور اندارج کروا سکتے ہیں۔