استنبول کینٹ یونیورسٹی استنبول شہر کی ایک نامور یونیورسٹی ہے ۔استنبول کینٹ یونیورسٹی کو فاونڈیشن فار انیمپیڈد ایجوکیشن (ای این ای وی)نے 1984 میں تشکیل دیا۔استنبول کینٹ یونیورسٹی کا مقصد نوجوانوں میں جدید ٹیکانولوجی، سائنسی ایجادات ،موثر اور کامیاب تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت اور ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔ استنبول کینٹ یونیورسٹی میں ملک کی سب سے بڑی لائبریری موجود ہے، یہ یونیورسٹی ملک کی تحقیقاتی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔
استنبول کینٹ یونیورسٹی قومی سطح پر بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں 168 نمبر پر آتی ہے۔
استنبول کینٹ یونیورسٹی میں چار سال پر مشتعمل انڈر گریجویٹ کی ڈگریاں اور دو سال پر مشتعمل ووکیشنل کورسز کروائے جاتے ہیں۔یونیورسٹی میں تمام کورسز ترکش زبان میں پڑھائے جاتے ہیں۔استنبول کینٹ یونیورسٹی میں مختلف سکالر شپ بھی ذہین طلبہ کو دیے جاتے ہیں ۔
اگر آپ استنبول کینٹ یونیورسٹی کے اساتذہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک سے انکی تفصیلات جان سکتے ہیں۔
استنبول کینٹ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ لینے کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات کی ضرورت پڑے گی۔
ہائی سکول ڈیپلوما
ہائی سکول رزلٹ
پاسپورٹ کاپی
(بی 2 لیول ترکش سرٹیفکیٹ ( ترکش زبان میں کورس کی سرٹیفکیٹ
قومی/ بین الاقوامی امتحان کا رزلٹ
ہائی سکول سرٹیفکیٹ
استنبول کینٹ یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
http://international.kent.edu.tr/en/
پتہ
جیہانیر ماہالیسی ، سیراسیلویلر اسٹریٹ ، نمبر 71،34433 بیولو استنبول
ای میل
کال کریں
+902126101010
+902126101254
مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ وزٹ کریں