ترکش فرم نے عالمی سطح پر ہیلتھ کیر ڈیوائس کا ایوارڈ جیت لیا۔
سن 2020 کے مقابلے میں ترکش کمپنی نے واسکولر سرجری میں بہترین میڈیکل ڈیوائس کا انتخاب کیا۔
آرڈی گلوبل اینڈ (آئی این وی اے ایم ای ڈی) کے ایک بیان کے مطابق گلوبل ہیلتھ کیئر (جی ایچ پی) جو ایک عالمی سطح پر معلومات شئیر کرنے والا پلیٹ فارم ہے اس نے پہلی بار ترکش کمپنی کو ہیلتھ ایوارڈ دیا۔
ترکش کمپنی کے چیر مین راشد کا کہنا ہے کہ چاہے یہ ایوارڈ ہماری کمپنی کو دیا گیا ہے مگر دراصل یہ ہمارے ملک کے مضبوط صحت کے نظام کا نتیجہ ہے۔ اس لیے یہ ایوارڈ میں اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ مل کر ترکی میں موجود تمام ہیلتھ ورکرز کو پیش کرتا ہوں۔
آرڈی گلوبل پوری دنیا میں 39 سے زیادہ ممالک میں کام کر رہا ہے۔کمپنی کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز زیادہ تر طبی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔