turky-urdu-logo

ترکی میں ایک انوکھا لائف گارڈ

اناطولیا    کے صوبہ کونیاالٹی میں بحیرہ روم کے ساحل کے قریب ایک انوکھا لائف گارڈ موجود ہے۔یہ لائف گارڈ تیراکیوں پر پوری نظر رکھتا ہے تاکہ وہ کسی خطرے میں مبتلا نا ہو جائیں۔

یہ انوکھا گارڈ  17 ماہ پرانا ترکی کا پہلا  کینین لائیف گارڈ ہے۔ یہ 55 لوگو ں کی ٹیم میں واحد غیر انسانی رکن ہے جس نے 7 کلو میٹر طویل ساحل کی اتنے اچھے طریقے سے نگرانی کی ہے۔

کینین کے ٹرینر احمد کا کہنا ہے کہ    کینین سمندر میں پھنسے ہوئے لوگوں  کی مدد کرتا ہے ۔ اس کی سپیڈ زیادہ لوگوں  کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی وہاں آنے والے لوگوں کے ساتھ گھلتا ملتا جارہا ہے اور انکے لیے اسکے دل میں احساس بھی کافی بڑھ گیا ہے۔

جب بھی کسی کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ فورا وہاں پہنچ جاتا ہے اور مصیبت میں پھنسے شخص کو لائف جیکٹ کی پیشکش کرتا ہے تاکہ وہ اسے بچا سکے۔

بدلے میں انعام کے طور پر اسے اپنی پسندیدہ ٹینیس بال کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

آجکل یہ اکلوتا لائف گارڈ ہے جو لوگوں کی مدد کے لیے یہاں موجود ہے بہت جلد ہی ایک ٹرینر اپنی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد اسکے ساتھ سمندر پر  موجود ہوگا اور جسکا مقصد کتوں سے ڈرنے والے لوگوں کی مدد کرنا ہوگا۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکی میں کورونا وائرس کا جن دوبارہ بے قابو ہونے لگا

Read Next

ہیلتھ کیر ڈیوائس کا ایوارڈ ترکی کے نام

Leave a Reply