turky-urdu-logo

ترکی میں کورونا وائرس کا جن دوبارہ بے قابو ہونے لگا

وزیر صحت فرحتین کوکا نے اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ  دارلحکومت انقرہ   میں کورونا وائرس کے مریضوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہےاورترکی ایک بار  پھر کویڈ 19 کے سکنجے میں پھنسنے کو مکمل طور پر تیار ہے۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ  انہوں نے انتظامیہ میں 10،000 لوگ اور شامل کیے ہیں۔اب تک کورونا وائرس کے باعث 29،865 ہیلتھ ورکرز متاثر ہو چکے ہیں اور تقریبا 52 کے قریب لوگ اب تک  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

وزیر صحت کے مطابق ترکی میں  پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس کے 1،596  نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 45 لوگ اس بیماری کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اب تک 273،301 تک پہنچ چکی ہے۔

ٹویٹر پر  وزیر صحت نے ٹویٹ کیا کہ بدھ کو تقریبا 108،000 کے قریب کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔947 کے قریب لوگ  صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 246،876 تک پہنچ گئی ہے۔اس کے برعکس 6،462 کورونا وائرس کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کوکا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس   سےمتاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہماری بے احتیاطی کی وجہ سے ہوا ہے۔شادیوں اور تفریحیی مقامات پر رش اسکے پھیلنے کی اصل وجوحات میں سے ایک ہے۔وائرس  دن بدن زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بیمار کر رہا ہے۔

انکا  مزید کہنا تھا کہ ابھی تک کورونا وائرس سے کوئی دوسری دفعہ متاثر نہیں ہوا مگر اسکا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ایسا کبھی ہو نہیں سکتا۔ابھی تک حالات ہمارے قابو میں ہیں۔

مگر اناطولیا میں بڑھتے کیسیس آنے والے وقت میں حالات کو  بری طرح متاثر کر سکتے ہیں۔

Read Previous

مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل بین الاقوامی قوانین کے تحت تلاش کر رہے ہیں، ترک وزیر دفاع

Read Next

ترکی میں ایک انوکھا لائف گارڈ

Leave a Reply