![](https://www.turkeyurdu.com/wp-content/uploads/2021/01/Drone-Factory-.jpg)
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ڈرون تیار کرنے والی کمپنی نے اپنی فیکٹری قائم کر لی۔ ترک ایوی ایشن کمپنی لاپس ہواجیلک نے انقرہ میں اپنی فیکٹری میں ڈرون کی تیاری شروع کر دی۔
فیکٹری میں تیار ہونے والے ڈرون طیارے زیادہ تر عام استعمال کے ڈرون طیارے ہیں۔ کمپنی کا وی تول ڈرون چار سے پانچ گھنٹے فضا میں پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ دوسرا ماڈل ایل اے پی 60 دس کلومیٹر کے علاقے میں ایک گھنٹہ پرواز کر سکتا ہے۔
یہ طیارے زیادہ تر ایگریکلچر، ریسکیو مشن، کمیونیکیشن اور سامان کی ترسیل کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
Tags: ترک معیشت
One Comment
i like turkiye Urduca websit