استنبول سے تعلق رکھنے والی ترک خاتون سائنسدان کو برطانوی ریسرچ ادارے نیوٹن پرائز نے چیئرز ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔
انہیں یہ ایوارڈ بریسٹ کینسر مریضوں کی مدد کے ایک پروجیکٹ پر دیا جائے گا۔
اس پروجیکٹ کا نام “ڈیزائن اینڈ فیبریکیشن آف سنتیٹک ٹشو اینڈ آرگن ماڈل فار سرجیکل ٹریننگ” تھا۔
اوزجی کا تعلق استنبول کی سبانجی یونیورسٹی سے ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیق میں کینسر کے ٹیومر نکالنے کے لئے سرجنز کی مدد کی جس میں مریضوں کے صحت مند ٹشوز کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔
اوزجی نے برطانوی بریسٹ سرجن ڈاکٹر سو ڈاوٗن کے ساتھ مل کر اپنی ریسرچ مکمل کی ہے۔
اگر اوزجی کو نیوٹن فنڈ ایوارڈ دیتا ہے تو انہیں پانچ لاکھ برطانوی پاوٗنڈ انعام کے طور پر دیئے جائیں گے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں اوزجی اکبولوت نے شارٹ لسٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ ایک اعزاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہی پروجیکٹ بریسٹ سرجری کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر اس پروجیکٹ کے نتائج مثبت آئے تو جسم کے باقی حصوں میں کینسر کے علاج کے لئے یہ طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس ریسرچ کو مکمل ہونے میں تین سال لگیں گے۔