turky-urdu-logo

عرب ممالک اور مسلم دنیا فلسطین کے مقدس مقامات کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کریں، فلسطینی مفتی محمد حسین

فلسطین کے شہر یروشلم کی مذہبی اتھارٹی کے مفتی محمد حسین نے ترک حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ ترکی کا اظہار یکجہتی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


فلسطین میں ترک سفیر احمد رضا کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے فسلطینی مفتی محمد حسین نے عرب ممالک اور مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ فلسطین اور یہاں موجود مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔


مفتی محمد حسین نے ترک سفیر کو فلسطین کی موجودہ صورتحال اور اسرائیلی قبضے سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔


ترک سفیر احمد رضا نے ترک حکومت کی جانب سے فلسطین کی آزادی کے لئے ترک حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Read Previous

اسرائیل کا پاکستان، ایران اور چین کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ

Read Next

ترک خاتون سائنسدان نیوٹن پرائز جیتنے کی دوڑ میں شامل

Leave a Reply