ارجنٹائین سپر سٹار لیونل میسی نے بارسلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
ہسپانوی روزنامہ مارکہ کا کہنا ہے کہ میسی کے پاس کلب کی ٹریننگ میں شامل نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
روزنامہ مارکہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹریننگ میں نہ شامل ہو کر میسی نے ہسپانوی لیگ آرگنائزرز،اے ای ایف اور ہسپانوی یونین کے درمیان مشترکہ معائدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ جسکی وجہ سے 33 سالہ فارورڈ کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
میسی کو اس خلاف ورزی کے نتیجے میں یا تو پہلی ٹیم اسکواڈ سے ہٹایا جا سکتا ہے یا پھر اس پر ماہا نہ تنخواہ کا 25 فیصد جرمانہ کے طور پر عائد کیا جا سکتا ہے۔
میسی صحت کی جانچ پڑتال کے لیے بھی دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ میڈیکل ٹیسٹ کے لیے حاضر نہیں ہوئے تھے۔
ہسپانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امید کی جارہی ہے کہ میسی کے والد اور ایجینٹ جارج بارسلونہ کے چیرمین جوزپ سے ملاقات کریں گے۔ میسی کے بارسلونا کے ساتھ تنازعہ کی وجہ میسی کی ہسپانوی پاور ہاوس کو چھوڑ کرانگلینڈ کے مانچسٹر کلب میں شامل ہونے کی خواہش کو بتایا جا رہا ہے۔