turky-urdu-logo

ترک معیشت بتدریج بحال ہو رہی ہے، خام لوہے کی پیداوار بڑھ گئی

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ترک معیشت کو پہنچنے والے نقصانات اب بتدریج کم ہو رہے ہیں۔


ٹرکش اسٹیل پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی میں خام لوہے کی پیداوار میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک طرف خام لوہے کی امپورٹس میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن دوسری طرف مقامی طور پر خام لوہے کی پیدوار ساڑھے فیصد بڑھ کر 31 لاکھ ٹن ہو گئی ہے۔ خام لوہے کی کھپت میں اضافے کا واضح مطلب ہے کہ معیشت بتدریج بحالی کی طرف جا رہی ہے۔


جولائی میں خام لوہے کی درآمدات 17 فیصد بڑھ کر 12 لاکھ ٹن رہیں تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے باعث درآمدی مالیت 80 کروڑ ڈالر رہی۔


ترک معیشت کی بحالی وی شیپ میں آگے بڑھ رہی ہے۔ اپریل سے جون کی سہ ماہی میں ترکی کی جی ڈی پی میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی میں خام لوہے کی عالمی پیداوار ڈھائی فیصد کم ہو کر 15 کروڑ 30 ٹن رہی۔


اس سال کے پہلے سات ماہ میں ترکی میں خام لوہے کی پیداوار 2.4 فیصد کمی کے بعد ایک کروڑ 94 لاکھ ٹن رہی۔ اس مدت میں ترکی سے خام لوہے کی ایکسپورٹس 10 فیصد کم ہو کر ایک کروڑ 18 لاکھ ٹن رہی جس سے ترکی نے 8 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا۔

Read Previous

میسی بارسلونا کی پری سیزن ٹریننگ سے باہر

Read Next

یو اے ای کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

Leave a Reply