turky-urdu-logo

ترک ماہرین نے کو رونا وائرس رسک ماڈل تیار کر لیا

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں موجود غازی یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ   انہوں نے ایک ایسا طریقہ  نکالا ہے جس سے باآسانی کورونا وائرس کے خطرے  کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا  تھا کہ  اس   نئے طریقے سے ہم باآسانی کورونا وائرس کے خطرے کا پتا لگا سکتے ہیں اسکے علاوہ  کورونا وائرس  سے متاثرہ لوگوں کی تعداد اور وہ لوگ کس  ماحول میں کتنی دیر تک وقت گزار کر گئے ہیں، ساری انفورمیشن اس نئے طریقے کے ذریعے جانی جا سکتی ہیں۔

اس نئے طریقے کے ذریعے  30 لوگوں میں موجود کورونا وائرس سے متاثر شخص کا پتہ با آ سانی لگایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے طریقے کی مدد سے  لوگوں کو   سماجی دوری   برقرار رکھنے میں مدد فراہم ہو گی۔

Read Previous

ترک تیراک نے ورلڈ جونیئر شارٹ ٹریک کا ریکارڈ توڑ دیا

Read Next

فٹ بال:اٹلی کے مڈ فیلڈر آندریہ ترک کلب فاتح میں شامل

Leave a Reply