امریکہ میں ترک سفیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انقرہ کے خلاف بیان دینے والے سینیٹ اقلیتی رہنما چک شمر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ چک شمر ذاتی مفادات کی بنا ہر ایسے بیانات دے رہے ہیں۔
کیلیچ نے قانون ساز کو تنبیہ کی کہ وہ دہشت گرد تنظیموں پی کے کے اور وائے پی جے کی سرگرمیوں پر توجہ دیں جو شام میں امریکہ کا مقامی ساتھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “اگر آپ واقعی خطے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے فکر مند ہیں تو ، آپ کو رکا میں اپنے ساتھی کی کارروائیوں اور ترکی اور شام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔”
چک شمر نے کہا کہ وہ ترکی کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں لیکن ریپبلکن نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تاکہ وہ لاکھوں افراد کو ہیلتھ کئیر سے محروم کرتے رہیں۔”
Tags: ترک سفیر ترکی اور امریکہ