turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کی بانو چیچک اور گندوز الپ کی یادگار تصاویر

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں بانو چیچک اور دوگان الپ کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ ایزگی ایسما نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر گندوز الپ کے پچپن کا کردار نبھانے والے اداکار یمن تیمن کے ہمراہ ماضی کی ایک یادگار تصویر شئیر کی۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ پیغا م میں لکھا ” سلام، آج کے دن ، 2017 میں”

ترک تاریحی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے پاکستانی سرکاری چینل پر اردو ڈب وزژن میں نشر ہونے کے بعد یہ پاکستا ن میں اب تک سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن چکی ہے۔
ارطغرل غازی کا 39 زبانوں میں ترجمعہ کیا جا چکا ہےاور اب تک دنیا کے 71 ممالک میں ڈیڑھ ارب سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
اسلامی تاریح پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو ترک گیم آف تھورونز بھی کہا جا تا ہے۔ سیریز عثمانی سلطنت سے قبل تیرویں صدی میں اناظولیہ خطے میں ایک عظیم جنگجو ارطغرل غازی کی جدوجہد بیان کرتی ہے۔

Read Previous

ترک سفیر کی امریکی سیاست دان پر کڑی تنقید

Read Next

جنوری تا ستمبر: ترکی میں 73،912 نئی کمپنیوں نے کاروبار شروع کیا

Leave a Reply