turky-urdu-logo

جنوری تا ستمبر: ترکی میں 73،912 نئی کمپنیوں نے کاروبار شروع کیا

ترکی کے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 73،912 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 22.84 فیصد زیادہ ہیں۔

ترکش یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈیٹی ایکسچنیج کے مطابق ستمبر میں 10،603 نئی کمپنیوں نے کاروبار شروع کیا جو ستمبر 2019 کے مقابلے میں 37.77 فیصد زائد ہے۔

کموڈیٹی ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے پہلے نو ماہ میں 10،232 کمپنیوں نے اپنا کاروبار سمیٹ کر انہیں بند کر دیا۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں بند ہونے والی کمپنیوں کی شرح 11.56 فیصد زائد ہے۔

صرف ستمبر میں 1470 کمپنیاں بند ہو گئیں۔

نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 85 فیصد لمیٹڈ اور 13 فیصد مشترکہ کاروباری کمپنیاں ہیں۔

ہول سیل اینڈ ریٹیل ٹریڈ، مینوفیکچرنگ اور کنسٹرکشن سیکٹر میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ ستمبر میں 1197 کمپنیاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شراکت کے ساتھ رجسٹرڈ کی گئیں۔ ان میں سے 665 کمپنیوں کے ترک تاجر، 63 کے ایرانی اور 36 کمپنیوں کے شامی تاجر شامل ہیں۔

Read Previous

ارطغرل غازی کی بانو چیچک اور گندوز الپ کی یادگار تصاویر

Read Next

اورچ رئیس کی بحیرہ روم میں سرگرمیوں میں توسیع

Leave a Reply