ترکی نے تحقیقی بحری جہاز اورچ رئیس کی بحیرہ روم میں سرگرمیوں میں پانچ دن کی توسیع کر دی۔
بحری جہاز اوروچ رئیس 27 اکتوبر تک وسائل کی تلاش کا کام جاری رکھے گا ۔
اس سے قبل اس کے فرائض کی مدت 22 اکتوبر کو ختم ہو رہی تھی لیکن اب اس سیسمک جہاز کی سرگرمیاں اتامان اور چنگیز خان نامی بحری جہازوں کی نگرانی میں مشرقی بحیرہ روم کے سمندر میں جاری رہیں گی ۔
نواٹیکس کے مطابق ، بحری جہاز بحیر ہ روم میں بحری جہاز روڈس اور میس جزیروں کے درمیانی علاقے میں فرائض انجام دے گا۔
یہ جہاز آٹھ ہزار میٹر گہرائی تک تھری۔ ڈی اور پندرہ ہزار میٹر گہرائی تک ٹو۔ ڈی تحقیق، قدرتی وسائل کی تلاش سمیت ہر قسم کے جیو فزیک،ہائڈرو گرافک اور اوشنو گرافک تحقیقات میں بھی مددگار بنتا ہے