turky-urdu-logo

ترکی میں کورونا وبا ایک بار پھر سر اٹھانے لگی

ترک وزرات صحت کے مطابق ترکی میں ناول کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے۔

 ترک مغربی صوبہ برسا میں ایک نیور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرحتین کاکو نے زور دے کر کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ملک بھر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فرحتین کوکا نے کہا کہ وہ ترکی کے میٹروپولیٹن شہر استنبول کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں  جہاں ملک کے مجموعی کیسز میں سے 40 فیصد  ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ برسا میں بھی حالات بگڑ رہے ہیں۔  ستمبر کے مقابلے میں یہاں کیسز میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

  وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق اب تک ترکی میں کل کیسز کی تعداد تین لاکھ 55 ہزار 528 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گز شتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 2،013 نئے کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ، جبکہ 1،581 مزید مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد  310،027 ہو گئی۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا بھر میں اس وبا سے  41.73 ملین افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 1.13 ملین سے زیادہ افراد  کی اس وائرس نے جان لے لی ہے۔ عالمی طور پر اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد  28.36 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکہ، برازیل اور بھارت متاثرہ ترین ممالک ہیں۔

Read Previous

اورچ رئیس کی بحیرہ روم میں سرگرمیوں میں توسیع

Read Next

ترکی اور شام کے سرحدی شہر ادلب میں سیکیورٹی کی صورتحال دوبارہ سنگین ہونے کا خطرہ

Leave a Reply