Turkey’s President Recep Tayyip Erdogan signs a drone at a military airbase in Batman, Turkey, Saturday, Feb. 3, 2018. The Turkish military says two of its soldiers have been killed in Syria and a third was killed on the Turkish side of the border in an attack by Syrian Kurdish militiamen, saying Saturday’s deaths were related to Turkey’s operation against the Syrian Kurdish-held enclave of Afrin. (Murat Cetinmuhurdar/Pool Photo via AP)
لیبیا کے شہر تریپولی کے مضافاتی علاقے ترہونا میں تُرک ڈرون حملے میں روس کا دفاعی فضائی نظام تباہ ہو گیا ہے۔
تُرک فضائی فوج نے لیبیا کی گورنمنٹ آف نیشنل ایکورڈ کو ترہونا کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کیلئے ڈرون حملوں سے مدد کی جس کے بعد روس کا لیبیا میں نصب دفاعی نظام تباہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ روس عالمی سطح پر لیبیا کی تصدیق شدہ حکومت گورنمنٹ آف نیشنل ایکورڈ کے مخالف گروپ لیبئن نیشنل آرمی کی مدد کر رہا ہے جبکہ تُرکی لیبیا کی حکومت کا حامی ہے۔
تُرک ڈرون حملون کے بعد لیبئن نیشنل آرمی کو علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر جانا پڑا اور لیبیا کی حکومت نے تریپولی سمیت 60 کلومیٹر کا علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔