
روس بھی سب سے زیادہ ترک ڈرامے دیکھنے والے ممالک میں شامل ہو گیا ۔ روس میں بسنے والے مسلمان مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے دلدادہ ہو گئے۔
روسی میگزین میں ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں ارطغرل غازی کی شاندار پروڈکشن کی دنیا بھر میں دھوم کا تذکرہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فلمی صنعت میں امریکہ کے بعد ترکی دوسرے نمبر پر ہے۔ ترکی کی فلمی صعنت کا اس مقام تک پہنچنے کی وجہ اس کا ہر حلقہ میں مقبول ہونا ہے۔
اس ڈرامہ سیریل کا 150 سے زائد زبانوں میں ترجمعہ کیا گیا جس سے 500 ملین ڈالر کی آمدنی بھی ہوئی۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بھی اس ڈرامہ کی قبولیت میں اہم کردار ادا کیا۔
Tags: ارطغرل غازی
2 Comments
ویب سائٹ کے اجراء پر مبارکباد
کوئی شک نہیں کہ موجودہ دور میں اس سے بہترین ڈرامہ نہیں دیکھا جس میں اسلامی تاریخ، اقدار و روایات اور فکشن کا بہترین امتزاج شامل ہے۔