ترک ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 24 گھنٹے مسلسل محاذ پر ہیں۔ ڈاکٹرز عوام کو خبردار کر رہے ہیں کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر دھیان نہ دیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ جو کچھ وہ سن رہے ہیں اس پر اعتبار نہ کریں۔ سب سے بہترین علاج گھروں میں قرنطینہ میں رہنا ہے۔
ڈاکٹر عقیل جام نے کہا کہ بہت سے لوگ پٹھوں کے درد اور بخار کی شکایت کے ساتھ اسپتال آ رہے ہیں۔
سب سے زیادہ شکایات سر درد کی ہے جو ناقابل برداشت ہو جاتا ہے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ درد دور کرنے والی ادویات اس بیماری میں کام نہیں کرتیں۔ ذائقے اور بُو کا ختم ہو جانا عام علامات ہیں۔
کورونا وائرس سب سے زیادہ دماغ کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے ماسک پہننے اور سماجی دوری کا فاصلہ رکھنے پر زور دیا۔
ڈاکٹرز حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہفتے کے اختتامی دنوں میں مکمل کرفیو نافذ کیا جائے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سات کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 16 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔