turky-urdu-logo

عراق میں داعش کے خلاف آپریشن، 42 دہشت گرد مارے گئے

شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن میں داعش کے 42 دہشت گرد عراقی فوج کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے۔

عراق کے صوبے موصل کے عیان الجہاش علاقے میں یہ آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن میں عراق کی فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کئے گئے۔ 2017 میں عراق نے اعلان کیا تھا کہ داعش کو عراق سے قلع قمع کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود عنبار، دیالہ، کرکوک، صلادین اور موصل کے دیہی علاقوں میں داعش کے دہشت گرد روپوش ہو گئے تھے۔ عراقی فوج وقفے وقفے سے داعش کے خلاف آپریشن کرتی رہتی ہے لیکن  آج ہونے والے آپریشن میں داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی بڑی تعداد ماری گئی ہے۔

Read Previous

جدہ کے ساحل پر کھڑے بحری جہاز پر حملہ

Read Next

ترک ڈاکٹرز کورونا وائرس کی جنگ میں وقت سے لڑ رہے ہیں

Leave a Reply