turky-urdu-logo

جدہ کے ساحل پر کھڑے بحری جہاز پر حملہ

جدہ میں سعودی عرب کی بندرگاہ کے ایک تیل کے ٹینکر میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔ سنگارپور کا بی ڈبلیو رہائن بحری جہاز جدہ کے ساحل پر لنگر انداز تھا جب اس پر حملہ ہوا جس سے بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے جہاز کا 22 رکنی عملہ محفوظ رہا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جہاز پر حملے کی نوعیت کیا تھی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے بحری جہاز سے تیل کا رساوٗ شروع ہو گیا ہے۔

ابھی تک سعودی عرب نے ممکنہ طور پر حوثی باغیوں کی طرف سے حملے کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Read Previous

ترکی ففتھ جنریشن سیٹلائٹ اس ماہ خلا میں بھیجے گا

Read Next

عراق میں داعش کے خلاف آپریشن، 42 دہشت گرد مارے گئے

Leave a Reply