fbpx

ترک ماہر نفسیات آذربائیجان میں جنگ سے متاثرہ افراد کا علاج کریں گے

آذربائیجان نے آرمنیا کے حملوں سے متاثرہ شہریوں کی ذہنی اور جسمانی  بحالی کے لئے ترکی کے 20 ماہر نفسیات کے وفد کو مدعو کیا ہے۔

آذربائیجان  کی بالائی قارا باغ  جنگ میں  آرمینیا کے حملوں سے متاثر ہو نے والے  زخمی فوجیوں ، شہیدوں کے اہل خانہ اور شہریوں کی مدد کے ترک ڈاکٹر معاون ثابت ہوں گے۔

آذربائیجان کی وزارت ہنگامی صورتحال نے اعلان کیا کہ آذربائیجان کی فوج کی جانب سے اپنے علاقے کو بچانے کے لئے شروع کیے گئے آپریشن کے بعد ، کچھ سابق فوجیوں ، قریبی شہداء اور حملوں سے متاثرہ شہریوں کو ذہنی دباو ، افسردگی ، مواصلات میں دشواری ، بے خوابی جیسے  امراض کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس سلسلے میں  وزارت نے ایک ہنگامی ٹیلیفون لائن قائم کی ہے  جو 24 گھنٹے  نفسیاتی امراض میں مبتلا  مریضوں کی دیکھ بھال  اور ان کو  ہر ممکنہ سہولت  فراہم کر رہی ہے۔

پچھلا پڑھیں

انگلش پریمیر لیگ:36 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

اگلا پڑھیں

یونان مشرقی بحیرہ روم میں تصادم کی راہ نہ اپنائے، صدر ایردوان

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے