turky-urdu-logo

ترک خاتون تیراک نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ترک ایتھلیٹ فاطمہ اروک نے 72 میٹر  طویل ڈائیونگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔ ترکی کے لیے یہ فاطمہ کا پہلا عالمی ریکارڈ نہیں بلکہ تیسرا ریکارڈ ہے جس پر ترک قوم کو فخر ہے۔

32 سالہ  فاطمہ اروک نے ”  variable weight without fins” کے زمرے میں ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے علاوہ بھی فاطمہ کے عالمی ریکارڈز ہیں۔ ترک  ایتھلیٹ  نے  گفتگو کے دوران بتایا  کہ وہ  سوچ کر آئیں تھیں کہ  میکسکو میں دنیا کا سب سے خوبصورت پر چم لہرائیں گی۔ اور اس میں کامیاب ہوئیں ۔

سوشل میڈیا پر خوشی اور فخر کا اظہار

فاطمہ اروک کے اس عالمی ریکارڈ کے بعد ترک عوام کی جانب سے خوشی کا برملا اظہار کیا گیا۔ ترک وزارت  یوتھ اور اسپورٹس  نے بھی ٹویٹر پیغام جاری کیا اور فاطمہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ آپ کی ہر ڈائیو ایک نیا عالمی ریکارڈ  قائم کرے۔ کبھی ہمت مت ہارنا”۔

میکسکو میں ترک ایمبیسی کی جانب سے بھی فاطمہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔  

Read Previous

خلا میں ترک سیٹلائٹس کی تعداد سات ہو گئی ہے، صدر ایردوان

Read Next

ترک اداکار جلال آل کی پاکستان میں مصروفیات جاری

Leave a Reply