اسلام آباد موٹروے پولیس کے آئی جی کلیم خان نے ترک فلم ساز کمپنی کے وفد تیکدن فلمز اور انصاری فلمز کی ٹیم کی میزبانی کی۔
تقریب میں ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مشہور کردار جلال آل بھی شریک تھے علاوہ ازیں ڈرامہ کے ہدایت کار اور تیکدن فلمز کے سربراہ کمال تیکدن بھی موجود تھے۔
کلیم خان نے معزز مہمانوں کو اسلام آباد موٹر وے پولیس کی بہترین کارکردگی سے بھی آگاہ کیا اور انہیں دیوار شہدا بھی لے کر گئے۔
دیوار شہدا پر ترک وفد کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کی عظیم خدمات کے لیے انہیں سلام بھی پیش کیا گیا۔
تیکدن فلمز کا وفد پانچ روزہ دورے پر اس وقت پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی فلمساز کمپنی انصاری فلمز کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن کا معائدہ بھی طے پا چکا ہے۔
ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اس شعبے میں بھی تعاون کی راہ ہموار ہوئی ہے۔