ترکی نے امریکہ کے کاروباری شہر شکاگو میں ٹریڈ سینٹر قائم کر دیا ہے جس سے ترک برآمدکنندگان کو ایک نیٹ ورک فراہم کیا جائے گا جہاں وہ اپنی مصنوعات اور برانڈز کی نمائش کر سکیں گے۔
ترک وزیر تجارت روحسار پیکجن نے کہا کہ گذشتہ سال ترکی کی امریکہ کو ایکسپورٹس میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ترکی اس بڑھتی ہوئی تجارت کے رجحان کو جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ امریکہ کے ساتھ طویل مدتی تجارتی معاہدے کئے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے بڑے ٹریڈنگ پارٹنرز میں حکومت ایکسپورٹرز کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی اور وزارت تجارت ہر چھوٹے بڑے تجارتی موقع کو ضائع کئے بغیر تاجروں کی مدد کرے گی۔
روحسار پیکجن نے کہا عالمی تجارت میں ہر روز ایک نئی جدت آ رہی ہے۔ پالیسی اور فیصلہ سازوں کے ساتھ ایکسپورٹرز کو ایک ہی میز پر بیٹھ کر پالیسی بنانا ہو گی تاکہ عالمی مارکیٹ میں مسابقت کا مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر سے ہر سال ڈھائی ہزار ارب ڈالر کا مال خریدتا ہے۔ یہاں صارفین کی قوت خرید بہت اچھی ہے۔ امید ہے کہ ترک بزنس کمیونٹی امریکہ کے مختلف تجارتی شہروں میں اپنا نیٹ ورک بنائے گی۔ ترک وزیر تجارت نے کہا کہ شکاگو امریکہ کے صنعتی شعبے کا پروڈکشن سینٹر ہے۔ امریکہ ہر سال 650 ارب ڈالر کی کنزیومر آئٹمز امپورٹ کرتے ہیں۔ یہاں ترک فرنیچر کی بڑی مارکیٹ بن سکتی ہے کیونکہ امریکہ ہر سال 70 ارب ڈالر کا فرنیچر درآمد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی جلد ہی چین اور بھارت میں ٹریڈ سینٹرز کھولے گا