turky-urdu-logo

انڈونیشیا کا مسافر طیارہ لاپتہ

کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد انڈونیشیا کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے طیارے میں 62 مسافر سوار تھے۔

 انڈونیشیا کا مسافر طیارہ 373 جکارتہ سے انڈونیشیا کےشہر کونٹی یانک جارہا تھا کہ اڑان بھڑنے کے چار منٹ بعد اچانک اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا، طیارے میں 50سے زائد افراد سوار تھے، جس میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

انڈونیشین وزیر ٹرانسپورٹ نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارےکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ دس ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد منقطع ہوا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  لاپتہ ہونے والا طیارہ 27 سال پرانا ہے، اس نے اپنی پہلی پرواز 1994 میں کی تھی۔

Read Previous

ترکی نے امریکہ میں ٹریڈ سینٹر کھول لیا

Read Next

کورونا وائرس نے دنیا کو سیاسی اور سماجی ابتری کا شکار کر دیا، صدر ایردوان

Leave a Reply