turky-urdu-logo

ترک دفاعی کمپنی اسیل سان نے 2020 میں 45 کروڑ ڈالر کا اسلحہ برآمد کیا

دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی ترکی کی سرکاری کمپنی اسیل سان نے گذشتہ سال 45 کروڑ ڈالر کے برآمدی معاہدے کئے۔

انڈیپنڈنٹ انڈسٹریلسٹس اینڈ بزنس مینز ایسوسی ایشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیئرمین ہلوک گورجن نے کہا کہ 2017 میں کمپنی کی سالانہ فروخت کا حجم 1.4 ارب ڈالر تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود 2020 میں 45 کروڑ ڈالر کے برآمدی معاہدے طے ہوئے۔ کمپنی کے تیار کردہ دفاعی ساز و سامان کی سالانہ فروخت کا حجم گذشتہ سال 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ کمپنی نے دنیا کے 70 ممالک کو اسلحہ فروخت کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی ہر سال اپنی مجموعی سالانہ فروخت کا 7 فیصد ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر خرچ کرتی ہے۔ کمپنی دفاعی شعبے میں سگنلنگ سسٹمز، سمارٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹمز اور ہیلتھ سسٹم پر کام کر رہی ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران کمپنی نے ایک جدید بریتھنگ ڈیوائس تیار کی۔

انہوں نے کہا کہ اسیل سان نے ایکسرے ڈیوائس تیار کر لی ہے اور جیسے ہی اس ڈیوائس کی سرٹفیکیشن کا مرحلہ مکمل ہو گا اس کی تجارتی بنیادوں پر تیاری شروع ہو جائے گی۔

اس وقت کمپنی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور انجینئرنگ کمپنی کے طور پر بھی کام کر رہی ہے۔ کمپنی کے ملازمین کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہے اور کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران کمپنی نے 1479 افراد کو نوکریاں بھی دیں۔

اسیل سان ترکی کی سب سے بڑی دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنی ہے اور اس کا شمار دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔

Read Previous

پریمر لیگ:مینچسٹر سٹی پہلی پوزیشن قائم رکھنے میں کامیاب

Read Next

ترکی: اس سال کے لئے گارمنٹس ایکسپورٹ کا ہدف 20 ارب ڈالر

Leave a Reply