ترکی نے اس سال کے لئے گارمنٹس کی ایکسپورٹ کا ہدف 20 ارب ڈالر مقرر کر دیا۔ ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی کے چیئرمین اسماعیل گل نے کہا کہ 2020 میں گارمنٹس ایکسپورٹس میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ اب کوشش کی جا رہی ہے کہ بارہ ماہ کی ایکسپورٹس کا ہدف 8 ماہ میں مکمل کر لیا جائے۔
کینیڈا کو گارمنٹس کی ایکسپورٹس 50 فیصد اضافے کے بعد 10 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ ترکی نے قازقستان کو 22 کروڑ ڈالر، چیک ری پبلک کو 12 کروڑ 46 لاکھ اور امریکہ کو 79 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی گارمنٹس برآمد کیں۔
اسماعیل گل نے کہا کہ کورونا ویکسین سے صورتحال میں بہتری آئے گی اور اس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ برطانیہ سے ہونے والے حالیہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے برطانیہ کے ساتھ ترکی کی تجارت تیزی سے فروغ پائے گی۔ اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا تو ترک ایکسپورٹرز کو گارمنٹس کی برآمدات پر 20 کروڑ ڈالر کے ٹیکس ادا کرنے پڑتے جو اب ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔