turky-urdu-logo

ترک وزیر دفاع کی نیٹو کے ملٹری کمیٹی کے سربراہ جنرل اسٹیوارٹ پیچ سے ملاقات

یونان کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم کے معاملات پر جاری کشیدگی پر بات چیت کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے دونوں رہنماوٗں نے تبادلہ خیال بھی کیا۔
نیٹو کے ملٹری کمیٹی کے سربراہ جنرل اسٹیوارٹ پیچ خصوصی طور پر انقرہ آئے اور ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار سے ملاقات کی۔
ترکی اور یونان کے درمیان مشرقی بحیرہ روم میں سمندری حدود کے تنازعے پر نیٹو کے دو رکن ممالک ایک دوسرے کے مقابل آ گئے ہیں۔ ایسے میں نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے سربراہ کی انقرہ آمد اہم ہے۔
جنرل اسٹیوارٹ پیچ یہاں سے ایتھنز جائیں گے اور یونان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
نیٹو کی کوشش ہے کہ مشرقی بحیرہ روم کا تنازعہ جنگ کی صورت اختیار نہ کر جائے۔

Read Previous

یورپی سیاسی رہنماوٗں کے بیانات خطے میں کشیدگی کا باعث ہیں، صدر طیب ایردوان

Read Next

ترکی مہمان نواز ، پرکشش اور آگے بڑھنے کےمواقعوں کا حامل ملک ہے ،ووڈافون سربراہ

Leave a Reply