
ترک قومی دفاع کے وزیر یاشار گولیرنے اپنے ازبک ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
فون کال کے دوران ازبک کے وزیر دفاع نے یاشر گولیر کو انکے نئے عہدے پر مبارکباد دی۔
بات چیت میں برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور گہرا کرنے اور انہیں تزویراتی شراکت داری کی سطح تک بلند کرنے کے لیے مشترکہ ارادے اور عزم کو اجاگر کیا گیا۔
Tags: دفاع یاشار گولیر