turky-urdu-logo

انقرہ: جناح رائٹرز ایوارڈ کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

دارالحکومت انقرہ میں وزارت تعلیم اور  پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیےمنعقد کیے جانے  والے جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ  کےپوزیشن ہولڈر کے  ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ کا اس سال کا موضوع "20 ویں صدی کے دو عظیم شاعر :محمد اقبال اور مہمت عاکف” تھا۔

مقابلے میں 24 صوبوں سے 41 طلباء نے حصہ لیا۔

وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے عزیز طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے پوزیشن حاصل کی اور اپنے تمام طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔

پوزیشن ہولڈرز:

مصطفیٰ مرت توک گوز ( اناطولین ہائی سکول-استنبول)

بشریٰ قاراقوچ (گرلز اناطولین امام حطیب ہائی سکول-چوروم)

باتوحان یلدرم (اناطولین امام حطیب ہائی سکول- قیصری)

طلائے شین ( سوشل سائنس ہائی سکول-اسکی شہر)

فریدے ایکین کارائیل (پرائیوٹ کالج سائنس ہائی سول-آیدین)

طلائی شین (سائنس ہائی سکول- ازمیر)

Read Previous

ترکیہ میں مہنگائی کو جلد ہی کنٹرول کر لیا جائے گا,سینٹرل بینک گورنر ایرکان

Read Next

ترک وزیر دفاع کی اپنے ازبک ہم منصب سے بات چیت

Leave a Reply