
ترکش سینٹرل بینک کی گورنر حافظہ غایا ایرکان نے ترک بینکوں کی ایسوسی ایشن سے ملاقات کی۔
ترک بینکس ایسوسی ایشن کی قیادت سے ملاقات کے بعدگورنر نے استنبول میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کی بینکنگ سیکٹر کے ساتھ بہت نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تمام معاشی وزارتوں نے مہنگائی کو لگام ڈالنے اور مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ترکیہ میں مہنگائی کو جلد ہی کنٹرول کر لیا جائے گا
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام اقتصادی یونٹس حکومت کے معاشی اہداف کے مطابق افراط زر کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم اس سے مستحکم، پرعزم اور ہدف پر مبنی انداز میں نمٹیں گے۔
ایرکان نے مالی استحکام کے لیے قیمتوں کے استحکام کی اہمیت پر زور دیا، اور وضاحت کی کہ وہ قیمتوں کے استحکام اور مالی استحکام دونوں کو یقینی بنا کر افراط زر کا مقابلہ کریں گی۔