
وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کو انکی تقرری پر مبارکباد دی۔
وزیر خارجہ پاکستان کا کہنا تھا کہ انہیں حاقان فدان سے بات چیت کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں انہیں انکی تقرری پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے اور شانہ بشانہ چلنے کے اقدامات پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔