
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پچاجی نے ترکش کوزین ویک کا افتتاح کر دیا،جس میں صوبہ حطائے کے مقامی منفرد پکوان پیش کیے گئے ۔
لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر کا کہنا تھا کہ 21 سے 27 مئی تک جاری رہنے والے ‘ترک کوزین ویک کے دوران ہزاروں سال قدیم ثقافتوں ، روایات، سماجی ورثے اور کہانیوں کی شکل میں ترک پکوان دنیا کے سامنے اپنے منفرد ذائقوں کے ساتھ پیش کیے جائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ مسلسل دوسرے سال، یہ کھانے ترکیہ کی ثقافت کو اندرون اور بیرون ملک لوگوں کے درمیان متعارف کروا رہے ہیں۔
ترکیہ اور پاکستان کے کھانوں کی مماثلت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے کچھ علاقوں کا کھانا پاکستانی کھانوں سے ملتا جلتا ہے، خاص طور پر خیبرپختونخوا (کے پی کے) اور شمالی علاقوں کے کھانے۔
انوکھے ترک پکوان ’ترک پکوان ویک‘ کے دائرہ کار میں پیش کیے گئے ہیں۔
صوبہ حطائے کے مزیدار پکوانوں کو خصوصی طور پر پیش کیا گیا ۔
’ترک کزین ویک کے دوران، ترک دسترخوان کی عکاسی کرنے والے متعدد پکوان مقامی اجزاء اور روایتی کھانا پکانے کی تکنیک کے ساتھ تیار کیے جائیں گے۔
ترکیہ کے 81 صوبوں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں ترک کھانوں کے تمام پہلوؤں کی نمائش کی جائے گی، بشمول ترک کافی، ترک چائے ۔