ترکش ائیر لائن میں بھرپور طریقے سے ہفتہ ترک پکوان منایا گیا

ترک کھانوں کو فروغ دینے کے لیے   دنیا بھر میں ترکش کوزین ویک منایا  جا رہا ہے ۔ ان تقریبات کا اہتمام   ترک ایوان صدر، ترک وزارت برائے سیاحت و ثقافت کے ذریعے کیا گیا ہے

استنبول ائیر پورٹ اور ترکش ائیرلائنز  نے بھی بھرپور طریقے سے  ہفتہ ترک پکوان کو منایا۔ ترکش ائیرلائنز نے  تمام مسافروں کو مزیدار ترک پکوان پیش کیے ۔

 

دو سال قبل سالانہ کوزین ویک کا آغاز کیا گیا جس میں مختلف شہروں کے مشہور و معروف پکوان  دنیا بھر میں  پیش کیے جاتے ہیں

اس سال  جنوبی ترکیہ کے صوبے حطائے کے مشہور و معروف پکوان  عوام میں متعارف کروائے گئے۔ ترکش  ائیرلائنز کی منتخب پروازوں میں  حطائے کے مختلف پکوان کے مینو پیش کیے گئے  جس میں کھانے کے شوقین افراد نے  حطائے کے مشہور کھانے نوش فرمائے۔ اسی طرح استنبول ہوائی اڈے میں میں بھی اسی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں  عالمی شہرت یافتہ شیفز نے مزیدار ترک پکوان   اور ان کے طریقہ کار عوام کے ساتھ شئیر کیں ۔ اسی طرح  کھانے سے متعلق  مختلف ورکشاپ اور سمینار کا بھی  اہتمام کیا جائے گا ۔

Alkhidmat

Read Previous

‘ہفتہ ترک پکوان’ ترک سفیر نے افتتاح کر دیا

Read Next

آزادی سے زندگی گزارنا ہر شہری کا حق ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply