
صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ کے کیسیرین ضلع میں منعقد ہونے والے اجلاس میں این جی اوز کے ساتھ شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم 40 سال سے اپنی قوم کی خدمت کر رہے ہیں جس میں 21 سال اقتدار کے بھی شامل ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس مدت کے دوران، ہم نے کسی کے ساتھ بھی امتیازی سلوک نہیں کیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے پابندیاں ہٹا دی ہیں، جبراور لاقانونیت کا خاتمہ کر دیا ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہیں کبھی بھی کسی کے فرقے، مزاج، اصلیت یا ظاہری شکل میں دلچسپی نہیں رہی، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے ہر ایک کو گلے لگانے اور معاشرے کے تمام طبقات کے لیے آزادی سے رہنے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم ہمیشہ اپنی خدمات اور کارناموں کے ساتھ اپنے لوگوں کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔