
صدر رجب طیب ایردوان نے سیواس میں شہریوں سے خطاب کیا۔
شہریوں سے خطاب کے دوران انکا کہنا تھا کہ اس سے قبل انہیں صحت کے مسئلے کی وجہ سے 26 اپریل کو طے شدہ سیواس کا دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا مگر آج وہ اپنے بھائیوں کے درمیان موجود ہیں۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ تاہم، نائب صدر فواد اوکتے نے میری نمائندگی کرتےہوئے شہر کا دورہ کیا اور تیز رفتار ٹرین کا افتتاح بھی کیا اور ایک ماہ تک آپ سب کو مفت سفر کا تحفہ بھی دیا۔
یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ 28 مئی کے بعد ترکیہ کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے، صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ بہت تیزی سے آگے بڑھے گا۔ ہم ترکیہ کی صدی کی تعمیر کے راستے پر بغیر کسی وقفے کے انتھک محنت کریں گے۔
صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے انتخابی اعلامیے میں یہ بات واضح کر رہے ہیں کہ اگر ہماری قوم ہمیں مزید پانچ سال تک ملک پر حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیتی ہے تو ہم کیا کیا کر سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم تعلیم، صحت سمیت ہر شعبے میں اہم اقدامات کریں گے بشمول عدلیہ، سیکورٹی، نقل و حمل، توانائی، صنعت، زراعت، سیاحت اور کھیل۔
ہم اپنے شہریوں کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبنے سے بچانے کے اپنے وعدے پر پوری طرح قائم رہیں گے۔
ہم ان تمام مشکلات کا ازالہ کریں گے جو ہمارے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کو منفی طور پر متاثر کرتی ہیں۔