اپنے شہریوں کو ہر گز اکیلا نہیں چھوڑیں گے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے 6 فروری سے متاثرہ شہر ملاطیا کا دورہ کیا۔

ملاطیا میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے تباہی کی شروعات سے ہی اپنی ریاست اور قوم کے تمام ذرائع کو متحرک کر دیا ہے۔ ہم تلاش اور بچاؤ کے کاموں سے لے کر امداد اور رہائش کی ضروریات کی تکمیل تک ہر شعبے میں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 زلزلوں کے بعد سے 650 ہزار اہلکاروں نے ہمارے زلزلہ متاثرین کی خدمت کی ہے۔ اس علاقے میں 35 ہزار سے زیادہ لوگوں نے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے طور پر کام کیا ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم نے قطر سے لے کر آذربائیجان تک، افغانستان سے لے کر پاکستان اور بلقان تک اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کی حمایت اورمحبت دیکھی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے بھایئوں میں سے کچھ نے ہمیں امداد بھیجی جبکہ کچھ یہاں ہمارے ساتھ اس مشکل کے وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ رہائش کا مسئلہ ہمیشہ ان کے ایجنڈے میں سب سے اہم  رہا ہے صدر ایردوان  کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے لوگوں کو، جن کے گھر منہدم یا تباہ ہوچکے ہیں اور جو اپنے گھروں میں رہنے سے ڈرتے ہیں انہیں رہنے کی بہترین جگہ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

ہم نے اپنے پچھلے دوروں کے دوران وعدہ کیا تھا کہ ہم پہلے تین ماہ کے اندر 100 ہزار کنٹینرز بنائیں گے۔ الحمد للہ ہم نے 17 ہزار مزید کنٹینرز کے ساتھ اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ، ہم نے خطے میں 910 ہزار سے زیادہ خیمے لگائے ہیں۔ 171 ہزار سے زائد آزاد یونٹس، جن میں سے 130 ہزار رہائش گاہیں، 36 ہزار گاؤں کے مکانات اور 5 ہزار کھلیانوں کی تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ملاطیا میں، ہم نے 14 ہزار رہائش گاہوں، 7,131 گاؤں کے گھروں اور 679 گوداموں کی تعمیر شروع کی ہے۔ ہم اپنے شہر میں کل 95 ہزار 3 سو پوسٹ ڈیزاسٹر مکانات بنائیں گے، ان میں سے 70 ہزار زلزلے کے بعد کے گھر اور 25ہار 3 سو گاؤں کے گھر۔

Alkhidmat

Read Previous

نیویارک: کشمیری مظاہرین کا بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کے خلاف اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج

Read Next

ترکیہ اپنے روشن مستقبل کی طرف بہت تیزی سے گامزن ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply