turky-urdu-logo

ترک جوڑا 6 سال سے سمندر میں رہائش پذیر

ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ بالیکشیر   میں ایک قصبے باندرما   میں ایک جوڑے نے اپنا گھر فروحت کر کے سمندر میں رہائش احتیار کر لی۔  

55 سالہ حکمسور اور 50 سالہ زمروت کینارسلن نے  چھ سال قبل ریٹائر  منٹ کے بعد  کشتی پر رہنے کا فیصلہ کیا۔

گھر بیچنے اور  1989 ماڈل کی  کشتی کرائے پر لینے کے بعد دونوں میاں بیوی 6 سال سے  کشتی میں رہائش پذیر ہیں۔

کشتی میں بیڈ روم، باتھ روم اور کچن بنائے گئے ہیں۔ ان کا  زیادہ وقت  مغلہ  صوبے کے قصبے مرمریس اور اردگرد کے علاقوں میں گزرا۔

اپنے آبائی علاقے باندرما میں اپنی بیٹی سے ملنے آئے تو میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہم دونوں کشتی پر معمول جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔

Read Previous

سال 2020 میں ترکی نے 933 ملین ڈالر مالیت کے سٹرس فروٹ برآمد کیے

Read Next

ترک سفیر مصطفی یردکل کا ترکی اردو کو خصوصی انٹر ویو

Leave a Reply