
علمی تعاون اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے، ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) نے قائداعظم یونیورسٹی کے سکول آف سوشیالوجی میں ابن خلدون سیمینار ہال کا افتتاح کر دیا۔
اس تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
سیمینار ہال علمی بات چیت اور تحقیقی سرگرمیوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ابن خلدون سیمینار ہال علمی ترقی اور عالمی تعاون کے جذبے کو فروغ دے گا۔
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی بھی اس موقع ہر موجود تھے۔
یہ سیمینار ہال ٹکا کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔