turky-urdu-logo

صدر ایردوان آذربائیجان کا دورہ کریں گے

صدر ایردوان اپنے آذربائیجان کے ہم منصب الہام علی یوف کی دعوت پر آج آذربائیجان کے خود مختار علاقے نخچیوان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے  کہ صدر ایردوان اور علی یوف دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل، خاص طور پر کاراباخ میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

توقع ہے کہ رہنما  قدرتی گیس پائپ لائن کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے اور جدید نخچیوان ملٹری کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔

انقرہ اور باکو نے 2020 میں ایک مفاہمت کی یادداشت میں ترکیہ سے آذربائیجان کے نخچیوان خود مختار جمہوریہ کو قدرتی گیس فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

نئی 85 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن ترکیہ کے مشرقی صوبے  سے مغربی آذربائیجان تک چلے گی، جس کی سالانہ گنجائش 500 ملین کیوبک میٹر (mcm) اور 1.5 mcm روزانہ ہوگی۔

یہ منصوبہ ترکیہ کی خام تیل اور قدرتی گیس پائپ لائن تجارتی کمپنی بوٹاس اور آذربائیجان کی سرکاری تیل کمپنی SOCAR کے درمیان شراکت داری کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

Read Previous

اسلام آباد:ٹکا نےقائداعظم یونیورسٹی کے سکول آف سوشیالوجی میں ابن خلدون سیمینار ہال کا افتتاح کر دیا

Read Next

ترکیہ نے پہلا میلگم بحری جنگی جہاز پاکستان کے حوالے کر دیا

Leave a Reply