
عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے دو ترک کمپنی کی مدد سے عراق ائیرپورٹ کی تعمیر نو کا افتتاح کیا ۔ ترک کنسٹرکشن کمپنی ٹی اے وی ہوائی اڈے اور 77 تعمیرات اس ائیر پورٹ کی مرمت کریں گی ۔ گورنر نجم الجبوری نے پریس کو ایک بیان میں کہا کہ موصل ہوائی اڈے کی مرمت کا کام "ٹی اے وی ہوائی اڈے اور 77 تعمیرات” کی بین الاقوامی تجربہ کار شراکت داری کمپنی کو دیا گیا ہے۔
نجم الجبوری نے کہا کہ ایئرپورٹ، جو پہلے ڈومیسٹک پروازوں کے لیے استعمال ہوتا تھا، کو بین الاقوامی ہوائی اڈے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اوراس سلسلے میں کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا گیا ہے۔ ترک کمپنی کی نمائندے نے کہا کہ امید ہے کہ دو سال تک ائیرپورٹ کا کام مکمل ہو جائے گا
موصل کے گورنر نے مزید کہا کہ مرمت کے بعد یہ ہوائی اڈہ موصل اور پورے عراق کے لیے دنیا کا گیٹ وے ہو گا۔