ترکیہ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

ترکیہ میں محکمہ موسمیات نے شدید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

وزارت ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ کے مطابق مغربی ترکیہ کے کچھ حصوں میں  11 اگست تک گرج چمک اور تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گرج چمک کے ساتھ تیز طوفانی ہوا، بجلی گرنے اور ممکنہ اولوں کا امکان ہے۔

استنبول کے کچھ حصوں میں 10 اگست سے شروع ہونے والی شدید بارش کے بعد سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے

شہریوں کو ٹریفک میں خلل اور نکاسی کے نظام میں خرابی کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو اختیاطی تدابیر اپنانے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران نقل و حمل کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں

آنے والے دنوں میں مزید بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے استنبول کے کچھ حصوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقے کے دیگر حصوں میں اضافی سیلاب اور اس سے وابستہ رکاوٹوں کا باعث بن سکتی ہے۔

Read Previous

ترکیہ کی بیروزگاری کی شرح میں کمی

Read Next

ترک کمپنی عراق ائیرپورٹ کی مرمت کا کام کریں گی

Leave a Reply