ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ وبا پھیلنے سے جہاں مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا وہی کاروباری دنیا کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔
استنبول میں ترکی کے ینگ بزنس مین کنفیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ ممبران سے ملاقات کے دوران صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترک کمپنیاں اپنی معیاری مصنوعات ، نصبتا کم نرخ اور دیر پا ہونے کی وجہ سے اپنے حریفوں سے منفرد ہیں۔
صدر ایردوان نے تمام کاروباری افراد کا ترکی کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔
صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ وبائی مرض کی وجہ سے سن 2020 کے دوران صحت کے مضبوط انفراسٹرکچر ، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ تجارتی منڈی اور مصنوعات میں تنوع کی ضرورت کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔
Tags: صدر رجب طیب ایردوان