ترک کھانوں کے انوکھے ذائقے کو دنیا کے سامنے متعارف کروایا جائے گا۔
مشرقی ترکی میں موجود ایک تاریخی عمارت کو تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دیا جائے گا جو دنیا کو جنوب مشرقی ترک صوبوں کی غزائی ثقافت سے متعارف کروائے گا۔
تعلیمی ادارے میں زائرین کو ڈش کی تیاری کے بارے میں ہدایت دی جائے گی۔
ادارے میں بننے والے کھانوں کو سیاحوں کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ وہ ترک کھانوں کے ذائقوں کو چکھ سکیں۔
یہ ادارہ صوبہ دیار باقر میں کھولا جائے گا۔