turky-urdu-logo

کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے ہی حج کے لئے سعودی عرب آ سکیں گے

سعودی عرب نے اس سال حج کے لئے آنے والے افراد پر پابندی عائد کر دی ہے کہ جن لوگوں کے کورونا ویکسین کورس مکمل ہو گا صرف انہیں حج کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے صرف ایسے افراد کی حج درخواستیں منظور کی جائیں گی جنہوں نے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کیا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حج میں دنیا بھر سے لوگ مکة المکرمہ اور مدینة المنورہ آئیں گے۔ ایسے میں لازمی ہیں کہ صرف ایسے افراد کو اجازت دی جائے جنہوں نے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہو گا۔

سعودی عرب نے اس سال حج ادا کرنے والے خواہشمند افراد سے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین کا کورس مکمل کروائیں اور اس کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ حج درخواستوں کے ساتھ لازمی جمع کروائیں۔

جس درخواست کے ساتھ کورونا ویکسین کا سرٹفکیٹ نہیں ہو گا وہ درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔

Read Previous

ترک کھانوں کے انوکھے ذائقوں کو دنیا میں متعارف کروایا جائے گا

Read Next

پی ایس ایل 6 : اب تک کے نتائج

Leave a Reply