turky-urdu-logo

ترک خیراتی ادارہ شامی مہاجرین کے لیے گھر تعمیر کروائے گا

ترک خیراتی ادارہ شمال مغربی شام کے شہر عزاز میں قصبے کی تعمیر کا کام کروائیں گے۔

ترکی کے جنوب مشرقی صوبے غازی انطب میں ، ہیومینیٹریٹ ریلیف فاؤنڈیشن (IHH) سے وابستہ رضاکاروں نے  ضرورت مند شامی شہریوں کے لیے گھر تعمیر کرنے کے لیے  عطیہ مہم کا آغاز کیا۔  

غازی انطب سے تعلق رکھنے والے ترکوں نے نادار افراد  کے لئے  گھروں اور پارکوں کی تعمیر کے لئے دل کھول کر  چندہ دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  آئی ایچ ایچ کے صوبائی ڈائریکٹر مراد شاہین نے لوگوں کی امداد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ   شامی شہر اعزاز میں 700 مزید گھر تعمیر کروائے گا اس کے علاوہ دریائے فرات کے مغربی کنارے پر واقع شامی شہر جرازولس میں 200 مکانات تعمیر کروائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ "ان نئے قصبوں  کا نام غازی انطب کے عوام کی امداد  پر اظہار تشکر  کے لئے غازی انطب  رکھا جائے گا۔”

Read Previous

خون کے سوداگر

Read Next

ترکش ٹیکنوفیسٹ 2021 :درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

Leave a Reply